بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

حکومت کا 27ویں ترمیم کل کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے 27ویں ترمیم کل کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، کابینہ اجلاس کل صبح 9 بجکر 45 منٹ پر ہوگا۔

کابینہ اجلاس کمیٹی روم نمبر 2 پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

علاوہ ازیں 27ویں آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی جس پر غور کے لیے سینیٹ دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت فاروق ایچ نائیک کریں گے، کمیٹی کو ترمیم پر غور کے لیے دو دن کا وقت دیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوں گے۔

یہ پڑھیں: 27ویں ترمیم پر غور کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پیر کو سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی جس کے بعد سینیٹ پیر یا منگل کو آئینی ترمیم کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق اسی روز ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی، قومی اسمبلی بحث کے بعد بدھ یا جمعرات تک ترمیم منظور کرلے گی۔

گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی ترمیم پر ان سے بات ہوئی ہے، وہ بڑے مضبوط سیاست دان ہیں ان کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ترامیم کے معاملات کو دیکھیں گے اور سمجھیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ تجاویز کا جائزہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں