The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قائم جائزہ کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی، صدر آزاد کشمیر، وزیراعظم، گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پھر پیلٹ گنز کا استعمال شروع کردیا، 21 متاثر

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر موثر ردعمل ترتیب دینے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر سیاسی، سفارتی، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر ردعمل کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔

کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی ایس پی آر شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں