تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کا ڈیلیوری بوائز کو ماہانہ 3 ہزار وظیفہ دینے کا فیصلہ

ریاض: سعودی حکومت نے ڈیلیوری بوائیز کو ماہانہ 3 ہزار ریال مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اتصالات و کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت ہیومن ریسورسز اور ہیومن ریسورسز فنڈ سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ڈیلیوری ورکرز کو وظیفہ دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوم ڈلیوری ایپ میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو ماہانہ 3 ہزار ریال امداد دی جائے گی۔

اتصالات وکمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہوم ڈلیوری کی رجسٹرڈ ایپلیکیشنز میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرنے کے لیے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ امدادی رقم انہیں دی جائے گی جنہوں نے سعودی ہیومن ریسورسز آزادانہ طور پر کام کرنے کا اجازت نامہ لے رکھا ہو، ماہانہ امداد ہوم ڈلیوری کی ایک طے شدہ تعداد پوری کرنے پر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہوم ڈلیوری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس میں سعودی نوجوانوں کو اس میں مستقل کام کرنے یا فارغ اوقات میں اضافی آمدنی کا ذریعہ بنانے پر ابھارا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -