جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

حکومت کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی جس پر محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن آج رات جاری کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید سے قبل کرایوں میں اضافہ عوام کی خوشیاں ماند کر دیتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں