اسلام آباد (5 فروری 2026): حکومت نے ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس کو دیا جائے گا۔
ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو علیحدہ علیحدہ اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا جائے گا۔
ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہو گی جس میں قومی ایتھلیٹس کو کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے منظوری حاصل کر لی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


