تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کا ملک میں آٹوڈس ایبل سرنج متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر مرزا نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سرکاری سطح پر 50 فیصد آٹو ڈس ایبل سرنج خریدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں آٹو ڈس ایبل سرنج متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آٹوڈس ایبل سرنج کا صرف ایک بار استعمال ممکن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں روایتی سرنج کا استعمال بتدریج کم کیا جائے گا ،جدید سرنج متعارف کرانے کا فیصلہ لاڑکانہ ایڈز کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پرروایتی سرنج کی خریداری بتدریج کم کریں گے، آئندہ مالی سال سرکاری سطح پر 50 فیصدآٹوڈس ایبل سرنج خریدیں گے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے واضح کیا کہ 2020 میں سرکاری سبح پر 100 آٹوڈس ایبل سرنج خریدی جائیں گی، دنیا بھر میں مریضوں کو سبب سے زیادہ انجکشن پاکستان میں لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہر شخص کو سالانہ 8 سے 10 انجکشن لگائے جاتے ہیں جبکہ پاکستانی مریضوں کو لگنے والے 95 فیصد ٹیکے غیر ضروری ہوتے ہیں۔

شعبہ صحت میں اصلاحات وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق شعبہ صحت میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، شعبہ صحت میں اصلاحات وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔

Comments

- Advertisement -