جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا "کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان”پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملےگی، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے اور پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملےگی جبکہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیاجائے گا۔

نوجوان تیاررہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیاررہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہورہا ہے، وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے، مزید منصوبے شروع کررہے ہیں۔

نوجوانوں کے لئے روزگاراورکاروبارکی فراہمی کامرحلہ فوری شروع ہورہا ہے ، عثمان ڈار

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وفاقی حکومت کا یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیےوظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کابینہ سےمنظوری کی صورت میں ہرنوجوان کےبقایا جات ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں : ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں