تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حکومت کا شہریوں کی کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، ملک گیر ماس ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر (این سی او سی) نے ماس ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کی منظوری دے دی، صوبوں کو ماس ویکسی نیشن سینٹرز 17 مارچ سے فعال کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماس ویکسینیشن سینٹرز 15 مرکزی حساس شہروں میں قائم ہوں گے، سینٹرز چاروں صوبائی دارالخلافوں میں قائم کیے جائیں گے، صوبے حسب ضرورت مزید ماس ویکسی نیشن سینٹرز قائم کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ماس سینٹرز کا مقصد کم وقت میں زیادہ ویکسی نیشن یقینی بنانا ہے، سینٹرز لاہور ایکسپو سینٹرز کی طرز پر قائم کیے جائیں گے، سینٹرز کے قیام کا فیصلہ ایکسپو سینٹرز کی کامیابی کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن : حکومت کا بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں ماس ویکسی نیشن سینٹرز قائم ہوں گے، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، حیدرآباد، مظفر آباد، میرپور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

خیال رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسینیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا، جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -