تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: سرکاری ادارے کے ملازمین ہیلمٹ لگا کر کام کرنے پرمجبور

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں خستہ حال عمارت کے گرنے کے ڈر سے محکمہ پاور ڈویژن کے ملازمین دفتر میں ہیلمٹ لگا کر کام کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پیر کے روز دفتری اوقات میں عوام معاملات ہیلمٹ لگا کر انجام دے رہے تھے، ملازمین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

حیران کن واقعہ اس لیے پیش آیا کہ محکمے کی عمارت خستہ حال ہے جس کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے، اسی باعث منتظمین نے کاؤنٹر پر بیٹھنے والے تمام ملازمین کو ہیلمٹ لگا کر دفتری امور انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں محفوظ رہ سکیں۔

ایک ملازم کا کہنا تھا کہ ’’میں عمارت کی یہ حالت گزشتہ دو برس سے دیکھ رہا ہوں، ہم نے متعدد بار حکام کو شکایات کیں مگر ابھی تک کسی نے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا‘‘۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ لگائے کیونکہ عمارت کا ملبہ تیزی سے جھڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کا ایک حصہ گزشتہ روز منہدم ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -