تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سرکاری ملازمین کو ن لیگ کے جلسے میں شرکت کا حکم

پاکستان مسلم لیگ ن کے آج بہاولپور میں ہونے والے جلسے میں سرکاری ملازمین کو اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کو آج بہاولپور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو جلسے میں شرکت کا پابند کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ن لیگ کی انئب صدر مریم نواز سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ جلسے کی تیاری کے لیے سرکاری مشینری کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا ہے اور جلسے کے حوالے سے ایک خبر یہ بھی ہے اس میں پہلی بار کارکنوں کیساتھ پولیس بھی بریانی کھائے گی جس کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ن لیگ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم گزشتہ دنوں اوکاڑہ میں ہونے والے جلسے کو موسم نے ملتوی کرادیا تھا۔

مزید پڑھیں: موسم نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کرادیا 

مسلم لیگ ن کے اس جلسے کے انتظامات کیلیے بھی کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں اڑا دی گئی تھیں اور جلسہ گاہ میں اسٹیج کے سامنے لگے ہوئے درختوں سمیت دیگر درختوں کو بیدردی سے کاٹ دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -