وزارت قومی صحت کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی شامت آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزرات قومی صحت نے نان ویکسینیٹڈ ملازمین کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی کارروائی سے قبل ملازمین کو ویکسی نیشن کیلئےآخری وارننگ جاری کی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ملازمین کوویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانےکی ہدایت کی تھی تاہم 17 افسران و ملازمین نےتاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی۔
وزارت نے ہدایت کی ہے کہ ملازمین آج ویکسی نیشن کرا کرسرٹیفکیٹ جمع کرائیں بصورت دیگر نان ویکسینیٹڈملازمین 2اگست سےغیرحاضر تصور ہوں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 24شہروں میں18سال سےزائد40فیصدآبادی کوویکسین لگانے کا ہدف تھا، اس ہدف کو 20بڑے شہروں نے پورا کرلیاہے، ہدف پورا نہ کرنے والے شہروں میں کوئٹہ،نوشہرہ،مردان،حیدرآباد ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 35فیصداہل آبادی کوایک ڈوز لگائی گئی ہے ، اسلام آبادمیں 69فیصد،پنجاب میں 37فیصد ، آزادکشمیرمیں51،گلگت بلتستان کی39فیصد ، کے پی میں 35،سندھ میں32،بلوچستان کی12فیصد آبادی کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔
وبائی دارلحکومت پنجاب میں آج سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیوں نافذ کردی گئیں ، ویکسینیشن نہ کروانے والے شہریوں کو آج سے نہ پٹرول ملے گا اور نہ سرٹیفیکٹ کے بغیر سفر کرسکے گا، صرف کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں سروسز کی فراہمی بھی ویکسینیشن سے مشروط ہے جبکہ مالز اور بازاروں میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین پر ویکسین نہ کرانے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر سیل دکان جلد کھولی نہیں جائیں گی۔