منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

حکومت نجکاری میں بھی ناکام ہوگئی، ناکامیوں کی طویل فہرست ہے، سابق وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری میں بھی ناکام ہوگئی ہے، ناکامیوں کی طویل فہرست ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا حکومت اپنے خرچے کم کرنے کےلیے تیار نہیں ہے، اسٹیٹ بینک گورنر نے کہا جب تک گروتھ نہیں ہوگی ماڈل مستحکم نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزرا، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ریٹس بہت زیادہ ہیں، شہباز شریف کو 4 سال ہوگئے یہ کب تبدیلی اور بہتری لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 43 ارب ایم این ایز کو دے دیے گئے، اس رقم کا اچھا استعمال کیا جاسکتا تھا، 25، 25 کروڑ روپے ہر حکومتی ایم این اے کو دیے گئے۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا ایم این ایز کو فراہم کیے جانے والے خطیر رقم سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اس رقم سے تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دیا جاسکتا تھا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر سخت ردعمل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں