حکومت اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی،قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس،انسان کا بنیادی حق ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یوم صحافت پر قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے لہو سے حریت فکر کی شمع روشن رکھنے والے شہدائےصحافت کو سلام پیش کیا۔
آزادیِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہدائے صحافت کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے حُریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 3, 2020
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی ،قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،آزاد،ذمہ دارصحافت کے لیے ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجوہ صورت حال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورت حال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔