جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے حکومت 30 ارب سبسڈی دے دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے حکومت30 ارب سبسڈی دے دی، کامیاب جوان پروگرام حکومت کا نوجوانوں کے لیے تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارٹی اور دیگر وفود نے گورنر ہاؤس میں ملاقاتیں کیں، اس موقع پر فوکل پرسن سوشل میڈیا حکومت پنجاب انس اسلم اور راؤعابد بھی شریک تھے۔

ملاقات کے موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سیاسی مخالفین کے کسی دباؤ میں آنے والے نہیں، حکومت کو پارلیمنٹ میں اور باہر سیاسی مخالفین سےکوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وقت گزاری کے لیے 2023تک اے پی سی بلاتی رہے گی، دیامربھاشاڈیم پر تعمیرات کا آغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے، اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں، احتساب اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملکی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کرونا کا خطرہ موجود ہے، عید پر ایس او پیزپر مکمل عمل کرنا ہوگا، کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مویشی منڈیوں میں حفاظتی اقدامات لازم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں