The news is by your side.

Advertisement

حکومت نے اداروں کو غیرسیاسی و بااختیار بنایا ہے، گورنر پنجاب

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق کہا ہے کہ نیا پاکستان میں میرٹ کے مطابق گھر دیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق عوام کو گھر بناکر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کو غیر سیاسی اور با اختیار بنایا ہے، آئندہ ماہ دس شہروں میں اسکیم کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ اگلے سال اوکاڑہ میں فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شہریوں کو پینے کا صاف فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز سے فلٹریشن پلانٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر تعینات کیے ہیں۔

یاد رہے 15 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ شعبہ پیچھے رہ گیا ہے، غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق کل نئے ضوابط منظور کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں