The news is by your side.

Advertisement

سرکاری ہاؤسنگ اسکیم، لوکل گورنمنٹ کے 2 اعلیٰ افسر معطل

سرکاری ہاؤسنگ اسکیم کیلئے مختص اراضی کو انڈسٹریل میں تبدیل نہ کرنےکے معاملے پر 2 ‏افسران کو معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 2افسران کو نوکریوں سے معطل کردیا ہے۔ 19گریڈ کے ‏شاہدمحسن اور 18 گریڈ کے اختر حسین میئوکےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

دونوں افسران نے ہاؤسنگ اسکیم اراضی کو انڈسٹریل کرنے سے انکار کیاتھا۔ 2005میں 56 ایکڑ ‏اراضی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے بیلٹ ہوچکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نےہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی ارسال کی ‏تھی۔ شاہد محسن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور اختر حسین سیکریٹری ایم ڈی اے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں