ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

حکومت بلوچستان نے عوامی مفاد میں بڑی پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

(یکم اکتوبر 2025): بلوچستان حکومت نے عوامی مفاد میں اہم فیصلہ کر لیا اور صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے عوام کے مفاد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اس کے تحت پوست کے بیج (خشخاش) کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) کی نقل وحمل، خرید وفروخت اور خریداری پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی مختلف اضلاع میں پوست کی کاشت کے لیے خشخاش کی خریداری کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ پابندی مفاد عامہ کے تحت لگائی گئی ہے، کیونکہ پوست کے بیج کی خرید وفروخت کے نتیجے میں ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کا خدشہ ہے اور اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف عوامی امن وامان کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسی خدشہ کے تناظر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں فوری طور پر پوست کے بیج کی خریداری پر پابندی نافذ کی گئی ہے، جو اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں