بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

سرکاری حج پر جانے والے عازمین کے اخراجات میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے زائد کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کردیا گیا اور وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سے لا تعلق  کر دیا، وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج کےنرخوں میں سوالاکھ روپےسےزائدکااضافہ کردیاگیا، جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے  کم ازکم نرخ ساڑھے5لاکھ روپےہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سےلاتعلق کر دیاگیا ہے ، جس کے بعد نورالحق قادری بطوراحتجاج بیرون ملک  چلےگئے ہیں جبکہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق معاملات مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری مذہبی امورکے پاس ہیں ، وزارت میں تبدیلیوں  سےسعودی عرب میں کمپنیوں سےاصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہوسکے، جس کے باعث حج مہنگاہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری،ڈی جی ڈاکٹر ساجد،ڈائریکٹرحج مکہ سیدامتیازشاہ کوتبدیل کیا گیا اور بیوروکریسی نےتجربہ کار ٹیم کوہٹاکرنئی ٹیم لگادی جسےمعاملےکاعلم نہیں۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں23سوریال کی رہائش اب25سوریال سےزائدمیں حاصل کی گئی، رواں سال ساڑھے8سو ریال میں ملنے والی رہائش ساڑھے9سوریال میں ملی جبکہ ٹرانسپورٹ کی مدمیں فی حاجی 150 ریال کااضافہ کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں