تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 235.98 روپے کا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے اضافے کے ساتھ 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے قیمت 210 روپے 32 پیسے مقرر کر دی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 201 روپے 54  پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

ماہر معشیات مزل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی سفارش کی تھی، ڈالر اور عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوا لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے گھری عوام کو ہی ریلیف دے دیتی، حکومت کو 10 سے 20 روپے پیٹرول سستا دینا چاہیے تھا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -