ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ کا ایمرجنسی لگاکر بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ملک میں ایمرجنسی لگاکر بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانے کا ارادہ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس اور صدر ٹرمپ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، امریکی صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے کام شروع کردیا، ایمرجنسی نافذ کرنے کے ڈرافٹ کی تیاری شروع ہوچکی ہے، ڈرافٹ کے متن میں غیر قانونی تارکین وطن کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

فنڈ کی مد میں 7ارب ڈالر مختلف محکموں میں کٹ لگاکر حاصل کیے جائیں گے، 3.6 ارب ڈالر فوجی تعمیراتی کاموں سے حاصل کیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 3ارب ڈالر پینٹاگون کے فنڈز سے جبکہ 681 ملین ڈالر محکمہ خزانہ سے لیے جائیں گے، 200ملین ڈالر ہوم لینڈ سیکیورٹی سے بھی حاصل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرانے میں ناکام ہوگئی، سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کو بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

حکومتی شٹ ڈاؤن : ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب موخر کردیا

ری پبلکن بل میں دیوار کی تعمیر کیلئے 5.7 ارب ڈالر شامل تھے، ری پبلکن بل میں امیگریشن اصلاحات بھی شامل تھیں، بل کی منظوری کیلئے ری پبلکنز کو 60ووٹ درکار تھے، تاہم بل کی منظوری کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47ووٹ کاسٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں ڈیموکریٹ پارٹی کا اپنا منظور کردہ بل بھی سینیٹ میں نامنظور ہوگیا، ڈیموکریٹ بل میں دیوار اور امیگریشن اصلاحات شامل نہیں تھیں، ڈیموکریٹ بل کےحق میں 44 جبکہ مخالفت میں 52ووٹ کاسٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کو بل کی منظوری کیلئے 60 ووٹ مطلوب تھے، تاہم وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں