ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

حکومت کی پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(18 اکتوبر 2025): وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر اہم حکومتی عہدیدار کے ذریعےکابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، ن لیگ کا موقف ہے پی پی کی شمولیت سے حکومتی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومتی پیشکش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم ہے، آصف علی زرداری وفاقی حکومت کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، لیکن بلاول بھٹو زرداری حکومت میں شامل ہونے کے سخت مخالف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سندھ سے منتخب ارکان حکومت کا حصہ بننے کے حامی ہیں، پیپلز پارٹی نے پنجاب،کے پی کی تنظیم حکومت میں شمولیت کی حامی بھری ہے جبکہ صوبائی تنظیمیں پارٹی قیادت سے حکومت میں شمولیت کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر ارکان کا موقف ہے پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے یا اپوزیشن میں بیٹھے، پیپلزپارٹی کے محض اتحادی رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت میں شمولیت کی پیشکش سی ای سی میں زیر غور آ سکتی ہے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں