The news is by your side.

Advertisement

حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کےلیےعمران خان کے گھر جانے کو تیار ہے،ہم نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں کنٹینر لگانے اور ناکوں کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دو روز قبل اسلام آباد کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد عمران خان نے حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کارکنان کو ہر صورت وفاقی دارلحکومت پہنچنے کی ہدایت کی۔

پڑھیں: لاک ڈاﺅن کا مطلب سڑکیں بند کرنا نہیں تھا،چوہدری سرور

 گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ کے باہر چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو چیلنج دیا کہ دو نومبر کو بنی گالہ کے باہر پولیس کی جتنی بھی نفری تعینات کی جائے کارکنان اور قیادت کو اسلام آباد پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان نے کارکنان کو گرفتاریوں سے بچتے ہوئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور  حکومت کو 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں بھرپور عوامی طاقت دکھانے کا عزم دہرایا تھا۔

مزید پڑھیں: کارکن گرفتار ہونے سے بچیں، عمران خان

 بعد ازاں حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی کسی کے لیے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

یاد رہے پاناما لیکس کی تحقیقات نہ ہونے اور اس میں سست روی کے باعث تحریک انصاف نے کرپشن سے نجات کے لیے باقاعدہ ایک مہم چلائی اور ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کیے۔ رائیونڈ جلسے کے موقع پر عمران خان نے اپنا اگلہ لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں