site
stats
پاکستان

حکومت پی آئی اے کی بہتری کے لئے ’پارٹنر‘ تلاش کررہی ہے

اسلام آباد: مشیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہناہے کہ پی آئی کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں، حکومت ادارے کی بہتری کے لئےاسٹریٹجک شراکت دارحاصل کرناچاہتی ہے۔

مشیرخزانہ اسحاق ڈارنے پی آئی اے نجکاری سے متعلق وضاحت کردہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا منصوبہ غیرنہیں ہے، معاملات درست کرنے کے لئےاسٹریٹجک شراکت دارچاہتے ہیں۔

مشیرخزانہ کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیاہے کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نہیں نکالاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹریٹجک شراکت دارحاصل کرنا چاہتی ہےجو چھبیس فیصد تک بنیادی کاروبارمیں شریک ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ آزادانہ کاروباری فیصلے کرنے سے ادارے کےمنافع میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد اٹھارہ سے بڑھ کراڑتیس ہوگئی ہے جو کہ رواں ماہ چالیس تک پہنچ جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top