منگل, جون 9, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے 25 ہزار سے زائد آسامیوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد آسامیوں مشتہر کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام میرٹ پر بھرتیوں اور گڈ گورننس کے قیام کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے، جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، وہاں جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں