بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمت کے لیے بھرتیوں کی آخری تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں سرکاری ملازمت کیلیے بھرتیاں شروع کردی گئیں، ملازمین کو 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی، درخواست گزاروں کیلیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

صوبہ پنجاب میں مریم نواز ہیلتھ کیئر سروسز کے تحت ’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر‘ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص نشستوں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

جاری کردہ سرکاری اشتہار کے مطابق منتخب امیدواروں کو ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی، جبکہ ملازمت کے دوران انہیں اپنے گھر کے قریب ترین علاقے، یونین کونسل یا تحصیل میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

امیدوار کے لیے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 43 سال یا اس سے کم مقرر کی گئی ہے، اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے رجسٹرڈ امیدوار، جن کے پاس متعلقہ شعبے میں مطلوبہ ڈپلومہ یا مساوی قابلیت ہو، ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو اشتہار میں دی گئی آن لائن ویب سائٹ پر اپنی معلومات اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

اشتہار کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے 1033 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، جبکہ درخواست اور دیگر تفصیلات متعلقہ آن لائن پورٹل پر دستیاب ہیں۔

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

اہم ترین

مزید خبریں