پشاور (29 اپریل 2026): سرکاری ملازمین سے متعلق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے سرکاری ملازمین سے متعلق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے افسران اور ملازمین کے لیے دو سالہ روٹیشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دو سال مکمل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کا تبادلہ دیگر محکموں میں کیا جائے گا۔
مراسلے کے مطابق ملازمین اور افسران کی مقررہ مدت سے زائد تعیناتی کیلیے خصوصی انتظامی جواز فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
حکومت نے تمام اسپتالوں، میڈیکل یونیورسٹیز، ذیلی اداروں کو روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہیں۔
کے پی محکمہ صحت نے پالیسی پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور متعلقہ کیسز سفارشات کیساتھ ارسال کرنے، روٹیشن پالیسی پر جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


