جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

حکومت نے نرسنگ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود نے نرسنگ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد میں پروگرام کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام 8 نو ماہ پہلے وزارت تعلیم میں آیا، اس سے پہلے ایچ ای سی اور دیگر ادارے بھی اسکالر شپس دے رہےتھے لیکن ہم نے سوچا اسکالر شپس مخصوص مقصد کے لئے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آرٹ اینڈ کلچر میں بھی سکالرشپس دیں اور خوشی کی بات ہے کہ آج یہ پروگرام شروع ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بے شمار نرسنگ اداروں کی ضرورت ہے، اسکالرشپ پوگرام سے نرسنگ اداروں کو تقویت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ پروگرام میں مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں