منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

حکومتی وزیر نے گیس مہنگی کرنا ناگریز قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے گیس مہنگی کرنا ناگریز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت میں گیس قیمت بہت زیادہ بڑھانی چاہیے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی موجودہ قیمت افورڈ نہیں کر سکتے، اوگرا سفارش کرتا ہے لیکن حکومت نے گیس قیمت نہیں بڑھائی،  اس سے بوجھ خزانے پر آتا ہے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں گیس قلت کے باعث نئ ےکنکشن پر پابندی برقرار ہے، گیس سپلائی میں بہتری اور قیمتوں میں توازن پر عائد پابندی پر نظر ثانی کی جائے گی، نئے کنکشن کی 12 لاکھ 38 ہزار درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں گھریلو سیکٹر میں گیس کی طلب 1400 ایم ایم سی ایف ڈی سپلائی 680 ایم ایم سی ایف ڈی رہی، ہر سال گیس کی طلب میں اضافہ اور پیدوار میں کمی آ رہی ہے، ایسی صورتِ حال میں نئے گیس کنکشن دینا مناسب نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں