اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظٖیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نام دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرنا ہے۔

کوئٹہ میں منعقدہ بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور پیارا صوبہ ہے یہاں کے لوگ دلیر اور باوقار ہیں اگر کوئی گلہ ہے تو بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر طے کرنا چاہیے۔

یہ پڑھیں: بلوچستان کے لوگوں کو دہشت گردوں کا راستہ روکنا چاہیے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ خون کے پیاسے دہشت گرد پاکستان کی خوشحالی نہیں چاہتے یہ اغیار کے ایجنٹ ہیں، دہشت گردوں کے ہتھکنڈوں کو بلوچستان کے عوام نے ناکام بنایا ہے، بتائیں وہ کیا نقائص ہیں جو آپ کے مشورے سے ہم ٹھیک کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جغرافیائی وسعت تقاضہ کرتی ہے کہ سرمایہ کاری کا ہجم اتنا ہی ہو، آئندہ بجٹ میں ایک ہزار ارب کا فیڈرل ڈیولپمنٹ فنڈ ہوگا اور تقریباً 250 ارب کا فنڈ صرف بلوچستان کے لیے ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد بلوچستان کو دیں گے جو اس کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جغرافیائی وسعت تقاضہ کرتی ہے کہ سرمایہ کاری کا ہجم اتنا ہی ہو، آئندہ بجٹ میں ایک ہزار ارب کا فیڈرل ڈیولپمنٹ فنڈ ہوگا اور تقریباً 250 ارب کا فنڈ صرف بلوچستان کے لیے ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد بلوچستان کو دیں گے جو اس کا حق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں