(7 نومبر 2025): ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 نومبر بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں پیر 17 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
حکومتِ سندھ نے شہید بینظیر آباد ضلع میں پیر 17 نومبر 2025 کو سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامی نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تصدیق کی کہ اس دن ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، عوامی محکمے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ عرس کی تقریبات 17 سے 19 نومبر تک جام صاحب ٹاؤن میں منعقد ہوں گی، جہاں سخی جام داتار کا مزار واقع ہے۔


