جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

حکومت کی کفایتی پالیسی کیخلاف ہزاروں یونانی سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز : یونان میں عوام حکومت کی جانب سےمراعات میں کٹوتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ،کفایتی پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں حکومت کی کفایتی پالیسی کے خلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب ریلی نکالی جس میں رکاوٹ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپین بھی ہوئیں۔

- Advertisement -

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیل آوٹ پیکج اور قرض خواہوں کے مطالبے پر عوامی مراعات میں کٹوتی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت کو عوامی مراعات دوبارہ فراہم کرنے کے لیے متبادل طریقہ اپنانا ہوگا۔حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنےا ور بیل آؤٹ کے باعث صحت عامہ،تعلیم اور پینشنز میں کٹوتی کی ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں