اسلام آباد (23 جنوری 2026): حکومت نے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ آئی فونز کی درآمد کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد درآمدی ڈیوٹیز کو عالمی مارکیٹ میں رائج قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے، جبکہ ملک میں 10 کروڑ نان پی ٹی اے فونز سے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف بھی شامل ہے۔
حکومت نے 62 درآمدی استعمال شدہ فونز پر ٹیکس ڈیوٹی کی ویلیو کم کی ہے۔ اب آئی فون 15 پر ٹیکس 60 ہزار سے کم کر کے 42 ہزار روپے کر دیا گیا، جبکہ آئی فون 14 پر ٹیکس 50 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار روپے کر دیا گیا۔ آئی فون 13 پر ٹیکس 50 ہزار سے کم کر کے 35 ہزار روپے کر دیا گیا، آئی فون 12 پر ٹیکس 40 ہزار سے کم کر کے 22 ہزار 500، اور آئی فون 11 پر ٹیکس 21 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آئی فون 10 پر ٹیکس 9 ہزار 500 روپے سے کم کر کے 9 ہزار روپے کر دیا گیا۔ استعمال شدہ امپورٹڈ فون 90 روز کے اندر پی ٹی اے سے رجسٹرڈ کرائے جا سکتے ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 جنوری سے ہو چکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


