حکومت نے پی آئی اے کے مدمقابل نئی ایئرلائن رجسٹرکرالی -
The news is by your side.

Advertisement

حکومت نے پی آئی اے کے مدمقابل نئی ایئرلائن رجسٹرکرالی

کراچی: حکومت نے پی آئی اے کے مدمقابل ایک اور’ پاکستان ایئرویز لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک نئی ایئرلائن رجسٹر کرالی ہے جس میں یونین کے قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے 19 فرور ی کو کمپنی کو رجسٹرڈ کرانے کی درخواست کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کے نام سے فضائی کمپنی کو رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی آئی اے کے متبادل کے طور پر اس ایئرلائن کوحکومت کمرشل بنیادوں پر آپریٹ کرے گی ، جس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی اورنہ ہی یونین کے قیام اجازت دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں ایئرلائن اندرون ملک کیلئے پروازیں چلائے گی ، دوسرے مرحلے میں خلیجی ممالک اور تیسرے مرحلے میں امریکا ، کینیڈا، برطانیہ اور چائنہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ دوسری ایئرلائن کا قیام قومی ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ادارے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/Danyal_Gilani/status/701096503419531264

واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال کے دوران وزیراعظم نے اس بات کاعندیہ دیا تھا کہ وہ ملازمین کے آگے نہیں جھکیں گے اورمتبادل کے طورپرنئی ایئرلائن بنائیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے متبادل کے طورپریہ ایئرلائن سامنے لے کرآئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں