The news is by your side.

Advertisement

حکومت نے سوائن فلو کی رپورٹ جاری کردی

لاہور: ملک میں سوائن فلو سے گذشتہ تین ماہ کے دوران 175افراد میں وائر س کی تصدیق جبکہ 19افراد لقمہء اجل بن چکے ہیں ۔

ذرائع سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی قومی ادارہ صحت کی دستاویز کے مطابق گذشتہ برس نومبر سے اب تک سوائن فلو کے634 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 175افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 19مریض لقمہٗ اجل بن چکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ملک بھر میں سوائن فلو کے 49مشتبہ کیسز سامنے آ ئے جن میں سے22 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوسکی ہے۔

رواں ماہ سب سے زیادہ 30مشتبہ کیسز پنجاب سے سامنے آئے جن میں سے سات افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے چار مصدقہ مریضوں کاتعلق لاہور جبکہ تین کا راولپنڈی سے ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران سوائن فلو کے چودہ اٹھارہ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے چودہ مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ چودہ کیسز کا تعلق فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال سے ہے۔

دستاویز کے مطابق رواں ماہ خیبر پختونخوا سے سوائن فلو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہواجبکہ سندھ اوربلوچستان سے رواں ماہ کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھرسے روزانہ کی بنیاد پردرجنوں نمونے تصدیق کے لئے لیبارٹری آ رہے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک میں سوائن فلو کے کیسزاوراس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد رپورٹ ہونے والوں سے کئی زیادہ ہے ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں