تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

حکومت انتخابات پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

وفاقی حکومت عام انتخابات پر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی وفاقی حکومت ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ جواب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی معرفت جمع کرایا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی بات چیت میں ہے اور ملک کے وسیع ترین مفاد میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہیں۔

جواب میں سپریم کورٹ کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف سے بات چیت شروع ہونے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اس نے بھی ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حکومتی اتحادیوں نے بھی لچک دکھائی اور اسمبلیوں کو وقت سے قبل تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا تاہم قومی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں اس کی تاریخ پراتفاق نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کرادی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت آج (جمعہ) صبح ساڑھے 11 بجے مقرر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -