حکومت کا ماحول دوست پٹرول متعارف کرانے کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا ماحول دوست پٹرول متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارتِ پٹرولیم نےملک بھرمیں مزید بہتربلینڈکا نیا پٹرول متعارف کرانے کا ارادہ کرلیا ہے، نیا پٹرول موجودہ پٹرول سے پانچ روپے تک مہنگا ہوگا۔

حکومت نے موٹرگیسولین اورہائی اوکٹین کا فرق ختم کرکے ایک ہی طرح کے پٹرول کی فروخت کی تجویزدی ہے۔

اس وقت ملک میں ستاسی رون قسم کا موٹرگیسولین اورایک سو پانچ رون کا ایچ او بی سی استعمال کیا جارہا ہے۔

وزارت پیٹرولیم بانوے رون کا نیا پیٹرول یورو ایچ گیسولین متعارف کرانا چاہتی ہے۔ اس پٹرول سےگاڑیوں کی کارکردگی بہترہوگی اورماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی تاہم اس کی قیمت موجودہ پٹرول سے پانچ روپے تک زیادہ ہوگی۔

آئل ریفائنریز اس فیصلے پرفوری عمل درآمد کیلئے تیار نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے ٹیکنالوجی کے مسائل ہیں جبکہ اس کیلئے بھاری سرمایہ کاری بھی درکار ہے تاہم چھ سے آٹھ ماہ میں بانوے رون کے یکساں پٹرول کی فروخت شروع ہونےکاامکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں