The news is by your side.

Advertisement

‘حکومت میڈیا پروٹیکشن بل جلد متعارف کرائےگی’

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا پروٹیکشن بل جلد متعارف کرائےگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں متعدد بار سوشل میڈیاپرہراساں ہوچکی ہوں، پارلیمنٹ میں خواجہ آصف نےمجھےتضحیک کانشانہ بنایا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین بلکہ سیاستدان خواتین کوبھی گالی گلوچ نہیں دینی چاہیے، کسی کےخلاف بھی اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، گالیاں دینےوالے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے وہ گالی کےخلاف طاقتور بیان دیں، وزیر اعظم عمران خان سےبھی مسئلےپربات کروں گی جب گالیاں پڑتی ہیں توگھروالےکہتےکیوں سیاست کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےصحافیوں کو ہراساں کیا ہےتو مذمت کرتی ہوں، پی ٹی آئی کانام استعمال کرنےوالوں کی شناخت کرناہوگی جب کہ لیڈرز کو اپنےکارکنان کو تنبیہ کرنا ہوگی کہ وہ ہراسانی نہ کریں، میں اور میری بیٹی بھی ہراسانی کےکرب سےگزر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں