ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

پاکستان کا چارلاکھ سے زائد غیراخلاقی ویب سائٹ بند کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ پرفحاشی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئےانٹرنیٹ سروس فرام کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹ تک رسائی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فحاشی یااس سے متعلق مواد تک رسائی ڈومین کی سطح تک محدودہوگی۔

یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ اس حکم کے بعد کیاگیا ہے جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی فحش ویب سائٹس کیخلاف اقدام کیے جائیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پربند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے فحش موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں