The news is by your side.

Advertisement

‘حکومت 10کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن چاہتی ہے’

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ‏ویکسی نیشن کرناچاہتی ہے۔

کارپوریٹ پاکستان گروپ کے آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏پاکستان میں17لاکھ افرادکوویکسی نیشن ہوچکی ہے ہدف ہےفوری طورپر2کروڑ60 لاکھ افرادکی ‏ویکسی نیشن کی جائے گی طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرنا ‏چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا نےکورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے اور بھارت میں ‏کورونا کیسز بڑھنے سے ویکسین کی برآمدروک دی ہے اس وقت صرف چین اورروس سےکوروناویکسین ‏دستیاب ہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویش ناک ہے،افراتفری نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں سرپلس پول بنا رہاہوں، ریڈیو پاکستان کے مردہ پڑے ‏اثاثوں کوفعال کرناہے۔

فوادچوہدری نے سندھ میں گورنرراج لگنےکو خارج از امکان قرار دیدتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ‏گورنر راج لگانا ایک سیاسی نعرےسےزیادہ کچھ نہیں، سندھ اورکراچی میں ووٹ لسانی اورزبانی ‏بنیادوں پر دیئےجاتےہیں، پنجاب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارکردگی پرووٹ ملتا ہے سندھ ‏میں کارکردگی پرووٹ نہیں ڈالا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک کراچی شہرصاف ستھرا ‏نہیں ہو گا سندھ میں بہتری نہیں آئےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں