بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیرقانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیرآئینی وغیر قانونی ہیں، خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون، شریعت اور انسانیت کے منافی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں، بیرونی قوتوں کو سازشوں میں ناکامی ہوگی، ہمیں اتحاد یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں