جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

حکومت کا کرونا ویکسی نیشن سینٹر سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہے، ایسے میں ویکسی نیشن سینٹر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ویکسی نیشن سینٹرز میں ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل درآمد عیدالفطر کے فوری بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں گے،ویکسی نیشن سینٹرز ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ مفاد عامہ کے باعث کیا گیا، ویکسی نیشن کی ڈبل شفٹس کا فیصلہ گرمی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ملک بھر میں ماہ مئی میں موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، گرمی کی شدت بڑھنے پر شہریوں کو ویکسی نیشن میں مشکلات ہونگی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں گرمی کی شدت کم ہونے پر شہری ویکسی نیشن کیلئے باآسانی جاسکیں گے، ڈبل شفٹ سے زیادہ افراد کی کرونا ویکسی نیشن ممکن ہوسکےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے، اسد عمر کا اعلان

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھر کےصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانےکافیصلہ کیا اور کابینہ کمیٹی برائےانسدادکوروناکی سفارشات منظور کر لیں ہیں۔

عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کےتحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عید کےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکاآغاز ہوگا، پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ،ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں