اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مخالفت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہوسکا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔

حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Iran War Update: What You Need to Know Today – March 30, 2026

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

یہ پڑھیں: اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ ہوا یا نہیں؟ سہیل آفریدی نے بتا دیا

ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر صوبوں کی رائے تقسیم ہے فائنل یہ ہوا کہ معاشی سرگرمیاں متاثر کرنے والا فیصلہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف کسی بھی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں