تازہ ترین

حکومت نے چیئرمین نیب سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی جس کے مطابق احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیے مقدمات دیگر متعلقہ فورم کو بھیجے جا سکیں گے۔

ترامیم سے چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیے گئے کیس کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد مقدمہ بند کرنے کی منظوری بھی دے سکیں گے۔ نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو ازسرنو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہوگا۔ نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقے کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی پر وفاق نیب کے کسی بھی سینئر افسر کو اختیارات سونپ سکے گا۔

Comments

- Advertisement -