پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

حکومت کا تاریخی اقدام، پہلی بار یکساں تعلیمی نصاب

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم پاکستان یکساں تعلیمی نصاب کا ‏اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ‏یکساں تعلیمی نصاب لایاجارہاہے پہلی سے 5ویں جماعت میں کل سے یکساں تعلیمی نصاب لاگو ہو ‏گا۔ ‏

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اسکولوں میں یکساں تعلیمی نظام نافذہوگا، پنجاب،کےپی،جی ‏بی،آزادکشمیرمیں اس کا نصاب ہوچکاہے تاہم سندھ نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا سندھ حکومت ‏سے استدعا ہےقومی دھارےمیں شامل ہوجائے باقی تمام صوبےیکساں تعلیمی نظام میں شامل ہو ‏رہے ہیں سندھ جاکروزیراعلیٰ سندھ اوروزیرتعلیم سےملاقات کروں گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نصاب ایک ناانصافی پر مبنی ہے صرف چھوٹے طبقے کو ‏آگے بڑھنے کے بےپناہ مواقع ملنا ناانصافی ہے یکساں تعلیمی نصاب پورے ملک کےلئے انقلاب ‏ہوگا ہدف کو ذہن میں رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں اہداف کےلئے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب اقلیتوں کے لیے ایک الگ نصاب تیار کیاگیا ہے یہ تعلیمی نظام تمام اسکولوں ‏پر لاگو ہوگا، کورونا کی بیمارسےلےکرآج تک ہم نےتعلیم کیلئےاقدامات کیے تمام فیصلےمتفقہ طور ‏پر کیے، امتحانات سے متعلق ہم پربہت دباؤتھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں