جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

یکساں ٹیرف کیلیے حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 79 پیسے اضافے کا معاملے پر وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

پاور ڈویژن نے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف بارے رجوع کر لیا ہے جس پر نیپرا اتھارٹی حکومتی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں سرکاری ڈسکوز کے ساتھ کےالیکٹرک پر بھی یکساں ٹیرف نفاذ کی استدعا کی گئی ہے جب کہ درخواست میں اتھارٹی سے یکم جنوری سے منظور کردہ بنیادی ٹیرف پر نظرثانی کی استدعا ہے۔

نیپرا بجلی نرخوں میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا اور بجلی ٹیرف سے متعلق حتمی فیصلہ سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ہو گا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں