جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اسموگ کی صورتحال : گورنر پنجاب نے اپنی اتحادی حکومت کو کھری کھری سنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےاپنی اتحادی حکومت کوکھری کھری سنادیں اور کہا باربی کیو، تعلیمی ادارے اور پارک بند کرنے سے اسموگ کا خاتمہ نہیں ہوگا، حکومت کے پاس ڈیٹا ہے ایمرجنسی لگائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت پر تنقید محبت سے کر رہے ہیں ، پنجاب اور وفاق میں اتحادی ہیں تو منہ بند کر کے بیٹھ نہیں سکتے۔

سردار سلیم نے اسموگ ایمرجنسی فوری لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس فضائی آلودگی کا تمام ڈیٹا موجود ہے ، حکومت کہتی ہے فصلات کی باقیات جلانے کی وجہ سے اسموگ ہے، فصلوں کی باقیات جلانےسے 6 فیصد فضائی آلودگی ہوتی ہےجبکہ 96 فیصددیگرعوامل ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بار بی کیو بند کرنے سے اسموگ کے خاتمے میں فرق نہیں پڑے گا یا پارک اور تعلیمی ادارے بند کرنے سے بھی اسموگ ختم نہیں ہو گی، حکومت کو پتہ ہے صنعتوں کی وجہ سے فضائی آلودگی ہو رہی ہے.

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ شہر میں بڑی گاڑیوں کےداخل ہونے سے فضائی آلودگی ہوتی ہے ، گزشتہ سالوں میں کراچی ،لاہور میں آلودہ ترین شہرہونے کا مقابلہ تھا ، آج ڈیٹا دیکھیں فضائی آلودگی میں کراچی کا نمبر 10واں اور لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ 5ویں نمبر پر اسلام آباد ،راولپنڈی چوتھے نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں