کراچی (15 جنوری 2026): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کیلیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔
گورنر ہاؤس سے شہریوں کو کھلے مین ہولز کیلیے ڈھکنوں کی فراہمی شروع کر دی گئی، بیل آف ہوپ پر شہریوں کیلیے ڈھکن فراہم کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کا مین ہول کے ڈھکن کیلیے ہر یوسی کو رقم دینے کا اعلان
کامران ٹیسوری نے اس حوالے سے ہیلپ لائن کا بھی اجرا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری کھلے مین ہولز بند کروانے کیلیے ہیلپ لائن 1366 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز میں بچوں اور شہریوں کے گرنے کے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔


