پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی کا نہ جانا افسوسناک ہے، گورنر

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی کا اجلاس میں نہ جانا افسوسناک ہے، وزیراعظم کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو شرکت کرنی چاہیے تھی، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کےپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس لائنز پر حملہ ہوا، پولیس کے جوان شہید ہوئے، ڈی آئی خان میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک گراؤنڈ نہیں بنایا۔

گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشتگردوں نے علی امین گنڈاپورکے قافلے پر حملہ کیوں نہیں کیا؟

محسن نقوی سے مطالبہ کرتا ہوں اس پر تحقیقات ہونی چاہے، ڈی آئی خان پولیس لائنز حملے میں نادرا کا سارا دفتر جلادیا گیا۔

نادرا میں افغانیوں کے ڈیٹا سے متعلق گورنرکےپی نےمزید کہا کہ ڈیٹا میں افغانیوں کی معلومات بھی تھیں، کیا حملہ کرنے کا مقصد افغانیوں کا ریکارڈ ختم کرناتھا؟

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے اسلام آباد میں گراؤنڈ آباد ہورہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کےپی منتخب ہونے پر مبارکباد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں