تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

افغانستان، دہشت گرد حملے میں‌ پولیس چیف ہلاک، امریکی جنرل محفوظ رہے

قندھار: افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے دہشت گرد حملے  میں پولیس چیف اور جنرل مومن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قندھار کے گورنر ہاؤس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں جنرل مومن اور قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرزاق ہلاک ہوگئے جبکہ گورنر قندھار  زلمائے شدید زخمی ہوگئے، متضاد اطلاعات کے مطابق گورنر ہلاک ہوچکے ہیں لیکن افغان حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ حملے میں دو امریکی سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی پولیس قندھار ہلاک

افغان میڈیا ذرائع کے مطابق  جنرل مومن کے ہمراہ آئی جی پولیس قندھار جنرل عبدالرزاق بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے گورنر ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں داخل ہوئے تھے، سیکیورٹی فورسز نے گورنر ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسیکیو اداروں کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

دوسری جانب طالبان نے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار سمیت 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد  رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے دو صوبوں میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں کہ جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو ہونے والی پارلیمانی انتخابات میں صرف دو روز رہ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -