پشاور (30 نومبر 2025): گورنر کے پی کی تبدیلی کی خبروں پر موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر کے پی کی تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، تبدیلی کی خبریں کسی کی خواہش ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر کیلیے 8، 10 نام سامنے آ رہے ہیں، یہ عہدہ میری جائیداد نہیں، فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔
واضح رہے کہ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کیلیے 4 نام سامنے آگئے جن میں پہلا نام فیصل کریم کنڈی کا ہے جو اس وقت صوبے کے گورنر ہیں۔
مزید ناموں میں امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، آفتاب شیرپاؤ شامل ہیں۔ اگر سیاسی شخصیات پر اتفاق نہ ہوا تو دو سابق فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام زیر غور ہیں۔


